قومی

میگاکرپشن کیسزکومنطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے:چیئرمین نیب

اسلام آباد (94 نیوز)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران میگا کرپشن کیسز اور تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں چیئرمین نیب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 179 میں سے 105 میگاکرپشن کیسززیرسماعت ہیں،15 مقدمات انکوائری،19 انویسٹی گیشن کے مراحل میں ہیں،40 مقدمات کوقانون کے مطابق نمٹادیاگیا ہے ، ایک سال میں 503 ملزمان گرفتار کیے گئے اور 440 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کیے گئے ہیں جبکہ 900 ارب مالیت کے 1206 مقدمات زیرسماعت ہیں۔ چیئرمین نیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرعمل پیراہیں،بدعنوانی کے خاتمے کوقومی ذمہ داری سمجھتے ہیں، کرپشن فری پاکستان کیلئے انتہائی سنجیدہ کاوشیں کررہے ہیں، میگاکرپشن کیسزکومنطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button