قومی

وزیراعظم سلیکٹڈ نہیں تواس لفظ پرپابندی کیوں لگوارہے؟شیری رحمان

عمران خان کوپہلے میانوالی کاکونسلربنوایا ہوتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی

اسلام آباد(94 نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ لفظ پرپابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم سلیکٹڈ نہیں تواس لفظ پرپابندی کیوں لگوارہے ہیں؟ بلاول کی زبان سے ادا ہونیوالا سلیکٹڈ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کیلئے سلیکٹڈ لفظ کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی ،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم سلیکٹڈ نہیں تواس لفظ پرپابندی کیوں لگوارہے ہیں؟بلاول کی زبان سے اداہونیوالا سلیکٹڈکالفظ عمران خان کی پہچان بن گیاہے،شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے سلیکٹڈکے لفظ پرکل تالیاں بجائی تھیں، عمران خان نے آج سلیکٹڈکے لفظ پابندی لگوادی،انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈلفظ پرپابندی لگوانادراصل عمران خان کے دل کاچورہے،عمران خان کولفظ سلیکٹڈسے اتنا خوف مضحکہ خیزہے، شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان کوپہلے میانوالی کاکونسلربنوایا ہوتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button