قومی

میٹرک میں خودفیل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عمر فاروق نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے

بورڈ انتظامیہ نے اسی سال میٹرک میں فیل ہونیوالے سیاسی رہنماء سے انعامات تقسیم کروا کر کئی سوالات کو جنم دیا

فیصل آباد (94 نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر فارق میٹرک کے امتحان میں فیل ہو گئے۔ آج پنجاب میں میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں پی ٹی آئی رہنما عمر فارق فیل پائے گئے۔ عمر فاروق نے میٹرک کا داخلہ بھیجا لیکن وہ امتحان میں حاضر نہ ہوئے اور فیصل آباد بورڈ کی جانب سے انہیں فیل قرار دیا گیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ نئے پاکستان میں خود فیل ہو نے والے عمر فاروق میٹرک کے رزلٹ میں پوزیشن لینے والے طلباء کو انعامات دینے تقریب میں پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو انعامات دینے والے پی ٹی آئی کے عمر فاروق انڈر میٹرک نکلے۔

تقریب کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے ایم پی ا ے عمر فاروق تھے جو کہ خود انڈر میٹرک ہیں۔ انڈر میٹرک مہمان خصوصی عمر فاروق نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔

عمر فاروق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سپورٹس بھی ہیں۔ میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو انعامات دینے کی تقریب میں عمر فاروق کے مہمان خصوصی ہونے نے بھی کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ امتحانی نتائج کے اعلان کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب تعلیمی بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین خان تھے جبکہ اس موقع پرارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے والدین ، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان ، کئی اہم انتظامی افسران ، سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ افراد ، چیئر پرسن اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر طیبہ شاہین،سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد اسلم قریشی ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر مسز شہناز علوی ، میڈیا پرسنز سمیت دیگر افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

فیل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عمر فاروق نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button