قومی

میٹرو بس کے ساتھ کیا ہونے جا رہا، سن کر عوام کی چیخیں نکل جائیں گی

لاہور (94 نیوز) پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرائے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اطلاق آئندہ مہینے سے ہو گا۔

پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت کی جانب سے جاری بیان میں میٹرو بسوں کے کرائے پر سبسڈی ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔ وزیرخزانہ کا کہناہے کہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی کی میٹرو پر سالانہ 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، اب شاہدرہ سے گجو متہ چلنے والی میٹرو بس کے کرائے سٹاپ ٹو سٹاپ مقرر ہوں گے، کرائے ریشنلائز کرنے سے عوام پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور اس سے حکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئے گی۔

 وزیر خزانہ مخدوم ہاشم نے مزید کہا کہ چھوٹی امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی اور بڑی گاڑیوں کی فیس بڑھائی ہے، نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے جامع پروگرام تیار کرلیا ہے، کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے، عوام کو مفت علاج کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ دیئے جائیں گے۔
Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close