قومی

مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ اور اسکے ساتھی کیخلاف مقدمہ کی درخواست مسترد

لاہور(94 نیوز) عدالت نے مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ ٹک ٹاکرعائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج اعجاز گوندل نے آئشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے خلاف شہری کی جانب سے دائرکی گی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ 

میاں توصیف احمد نامی ایک شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عائشہ اور اس کے دوست ریمبو کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانہ شاہدرہ سے رجوع کیا ہے لیکن میری شکایت کے باوجود متعلقہ ایس ایچ او نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا ۔

درخواست گزار کے مطابق ٹک ٹاکرعائشہ اور اسکا ساتھی ریمبو یوم آزادی کے موقع منصوبہ بندی کے تحت گریٹر اقبال گئے تھے ، عائشہ خود اس واقعے کی ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے پارک میں جمع ہونے والے سیکڑوں نوجوانوں کو منصوبہ بندی کے تحت مدعو کیا تھا۔

واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ گریٹر اقبال پارک میں ہراسگی اور تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کی ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا تھا جبکہ پولیس نے اس کیس میں چارسوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close