قومی

مینار پاکستان واقعہ، ایک اور ملزم کی عبوری ضمانت منظور

لاہور (94 نیوز) سیشن کورٹ نے مینار پاکستان اقبال پارک میں ٹک ٹاکرخاتون سے دست درازی کے مقدمے میں ملوث ایک اور ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ملزم عبوری ضمانت کرواچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کو رٹ میں مینار پاکستان اقبال پارک میں خاتو ن سے دست درازی کے مقدمے میں ملوث آصف نامی ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ملزم آصف کی طرف سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ملزم شامل تفتیش ہونا چاہتا ہے مگر ڈر ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی لہٰذ استدعا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے اگلی سماعت تک روک دیا جبکہ پولیس سے 4ستمبرکو مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کیا ۔

دوسری جانب لاہور کی عدالت نے مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ہوئی دست درازی کے کیس میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی جانب سے 104 ملزمان کو شناخت کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔

گرفتار 104 ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے 28 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button