قومی

میجر آصف غفور کو تبدیل کر دیا گیا، میجر جنرل بابر افتخار پاک فوج کے نئے ترجمان مقرر

لاہور (94 نیوز) پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، میجرجنرل آصف غفور کوعہدے سے ہٹاتے ہوئے میجر جنرل بابرافتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، میجر جنرل بابرافتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیاہے جبکہ آصف غفور کو 40 ڈویژن اوکاڑہ  کا جنرل کمانڈنگ آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔ میجرجنرل آصف غفور 2016 میں پاک فوج کے ترجمان مقرر ہوئے اور انہوں نے تین سال ایک ماہ تک فرائض انجام دیئے تاہم اب ان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

 

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close