قومی

مہمند ڈیم پرکام جنوری کے دوسرے ہفتے شروع ہوگا واپڈا

لاہور(94نیوز) واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کا کہنا ہے کہ مہمند ڈیم پر اسی ماہ جنوری میں کام شروع ہوجائے گا، ڈیم پر کام جنوری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کا کہنا ہے کہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے شروع کیے جانے والے مہمند ڈیم کی کامیابی کیلئے عالمی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔واپڈا کے مطابق کنٹریکٹ ایوارڈ سے پہلے جوائنٹ وینچر کے ساتھ تکنیکی مذاکرات جاری ہیں، کام کے آغاز کا مقصد مئی تک پانی کے کم بہاو¿ سے فائدہ اٹھانا ہے۔

خیال رہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر 49 سال پہلے منظور کی گئی تھی لیکن اس پر کام شروع نہ ہو سکا، منصوبے سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور 12 لاکھ ایکڑ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق واپڈا نے 2018 میں پانی اور پن بجلی میں اہم کام یابیاں حاصل کی ہیں جس کے باعث مہمند ڈیم کی تعمیر ممکن ہوسکے گی۔واپڈا کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز بھی 2019 کے وسط میں متوقع ہے۔

دوسری جانب چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ مہمند ڈیم کا ڈیزائن2017 میں مکمل ہوا، کام جلد شروع ہوگا۔ نیلم جہلم منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوا، چاروں یونٹ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ وینچر مکمل کرنے سے قبل شراکت داروں سے مذاکرات جاری ہیں۔ جنوری کے دوسرے ہفتے میں مہمند ڈیم پر کام شروع ہوگا۔ ماضی میں مختلف وجوہات کی بنا پر منصوبہ تاخیر کا شکار رہا۔ 5 دہائیوں کے بعد پاکستان میں اہم منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button