بین الاقوامی

مکہ مکرمہ ریجن میں زلزلے کے جھٹکے

ریاض(94 نیوز) مکہ مکرمہ کی تحصیل البیضامیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہری خوفزدہ ہو گئے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ جیو لوجیکل سروے بورڈ کے نمائندے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مکہ مکرمہ کی البیضا تحصیل میں زلزلے کی شدت 2 درجے کی رہی۔ یہ معمولی نوعیت کا زلزلہ تھا۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے علاقے کا دورہ کیا ہے۔محکمہ شہری دفاع کا کہناہے کہ البیضاکے تمام شہری اور مقیم غیر ملکی محفوظ ہیں۔البیضا تحصیل مکہ مکرمہ شہر سے 55 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button