قومی

تحریک لبیک پر پابندی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سمری باقاعدہ وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بھی تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کر دی ہے، اب ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھی جائے گی۔

دریں اثنا کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کی مدت میں مزید 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button