قومی

موٹر وے پر گاڑی الٹ گئی، پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل زخمی

لاہور (94 نیوز) پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے۔

موٹر وے پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا جس کے باعث ان کی گاڑی الٹ گئی۔

حادثے کے وقت جابر نامی شخص سمیت 2 افراد بھی شہباز گِل کے ہمراہ گاڑی میں تھے، یہ دونوں افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہباز گِل اور ان کے ساتھیوں کو گاڑی ابتدائی طبی امداد دی۔ شہباز گِل سمیت تینوں افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

شہباز گِل کے ساتھی نے الزام لگایا ہے کہ انہیں کسی گاڑی نے ٹکر ماری ہے جو کافی دیر سے ان کا پیچھا کر رہی تھی اور حادثے کے بعد وہ گاڑی غائب ہو گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button