National

Monis Elahi accused PML-N of torturing Chaudhry Pervez Elahi

Lahore (94 news) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد کا الزام مسلم لیگ ن پر عائد کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مونس الہٰی نے زخمی پرویز الہٰی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہاتھ پر پٹی بندھی نظر آرہی ہے۔

مونس الہٰی نے لکھا کہ یہ ہے ن لیگ کی اصلیت، خود تشدد کرتے ہیں اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی بھی ہنگامہ آرائی کے نرغے میں آگئے، پرویز الہٰی ایوان میں تشدد سے زخمی ہوگئے۔ چوہدری پرویز الہٰی کو ایوان سے باہر نکال لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں پرویز الہی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، زخمی پرویزالہٰی کے ہاتھ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

خواتین ارکان نے دوبارہ اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا، گیلری میں موجود مہمانوں نے بھی نعرے بازی شروع کر دی۔

پی ٹی آئی کے کارکن اسپیکر ڈائس اور سیکرٹری کی سیٹ پر بیٹھ گئے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close