National

Mons Elahi has ensnared me, Parvez Elahi

Lahore (94 news) PML (S) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جیل میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی سے تیسری ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی سے ملاقات میں ایک بار پھر پی ٹی آئی چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوران گفتگو پرویز الہٰی نے کہا کہ مونس الہٰی نے مجھے پھنسا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن مونس الہٰی نہیں مان رہے ہیں۔

پرویز الہٰی کے ذرائع کے مطابق خاندانی معاملات کی وجہ سے مونس الہٰی ہی اعلان کریں تو بہتر ہے۔

چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی ملاقات کے دوران مونس الہٰی سے فون پر لندن رابطے کی کوشش کی گئی۔ پرویز الہٰی سے بات کرانے کی اس کوشش کے دوران مونس الہٰی نے فون ہی نہیں اٹھایا۔ مونس الہٰی کا بعد میں پیغام آیا کہ اپنے موقف پر قائم رہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button