قومی

مولانا فضل الرحمان نے کونسے کارڈز اپنے سینے کے ساتھ لگائے ہوئے ہیں؟ حفیظ اللہ نیازی

اسلام آباد (94 نیوز) معروف تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارڈز بالکل سینے کے ساتھ لگائے ہوئے ہیں۔

حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نظر نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارڈز بالکل سینے کے ساتھ لگائے ہوئے ہیں ، بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ مولانافضل الرحمان کہاں پہنچناچاہتے ہیں؟ وہ عمران خان کی طرح یہ نہیں بتارہے کہ وہ کیا کریں گے لیکن مولانافضل الرحمان کااعتماد بہت تنبیہ کرنے والا ہے ۔حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو آج لاہور میں لانچ کردیا جائے تو پتہ لگ جائے گا کہ نواز شریف کی سیاسی حیثیت پاکستان میں کتنی مستحکم ہے ؟ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود کفیل ہیں اورموثر بھی ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close