قومی

فیصل آباد میں ٹیپا کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائےگا، آصف چوہدری

ٹریفک روانی، پارکنگ، اربن ٹرانسپورٹ ودیگر مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ڈی جی FDA

فیصل آباد(94 نیوز) ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے ہمہ جہت پالیسی وضع کی جارہی ہے اس سلسلے میں قلیل المیعاد، وسط مدتی اور طویل المیعاد اقدامات کئے جائینگے جس کیلئے فنی و تکینکی تجاویز مرتب کی جارہی ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے شہر میں ٹریفک سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے ٹیپا کو دیرپا بنیادوں پر فعال بنانے سے متعلق بریفنگ سیشن کے دوران بتائی۔

ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی، چیف انجینئر مہر ایوب گجر، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر اصغر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولید خالد ودیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ٹریفک و ٹرانسپورٹ سسٹم کے ماہر ڈاکٹر کامران نے بریفنگ کے دوران فنی و تکینکی تجاویز سے آگاہ کیا اور بتایاکہ شہر میں ٹریفک نظام کی مکمل سٹڈی، مختلف شاہرات و چوکوں کی صورت حال کا جائزہ اور روڈز سیفٹی ٹرنینگ کے ذریعے ٹیپا کو جدید شہری ضروریات سے ہم آہنگ کیا جا سکتاہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہاکہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ،ٹریفک پولیس ودیگر متعلقہ اداروں کے اشتراک سے شہر میں ٹریفک کے آسان بہاؤ، گاڑیوں کی پارکنگ، اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کی باقاعدگی اور ٹریفک کے دیگر مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں اس ضمن میں کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جو چھ ماہ میں جامع پلان تشکیل کرکے فراہم کرے گا جس پر مرحلہ وار پروگرام کے تحت عملدرآمد کرکے خاطرخواہ نتائج حاصل کئے جائینگے۔ انہوں نے ٹیپا کے افسران کو ہدایت کی کہ کنسلٹنٹ کو تمام سروے رپورٹس ودیگر معلومات فراہم کرنے، ٹریفک کے حوالے سے مسائل زدہ شاہرات و چوکوں کی مکمل نشاندہی اورٹریفک نظام کی بہتری کیلئے مقامی ضروریات سے آگاہ کرنے کی تاکید کی تاکہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ایکشن پلان مرتب ہوسکے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ فیصل آباد شہر میں ٹریفک کے گھمبیر مسئلہ کے پائیدار حل کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس سمیت دیگر تاجر تنظیموں و اہم سماجی طبقات سے مکمل مشاورت کی جائیگی جن کی قابل عمل تجاویز کو شامل کرکے ٹیپا کو متحرک اور فائدہ مند بنائینگے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کنسلٹنٹ کی طر ف سے ٹریفک مینجمنٹ پلان میں ٹریفک مسائل کی نشاندہی، ٹریفک کے دباؤ کے حوالے سے سڑکوں کی استعداد، روڈز سیفٹی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام، ٹریفک انجینئرنگ کے حوالے سے ٹریفک پولیس اور ٹیپا کے سٹاف کی ٹیکینکل ٹریننگ، تعلیمی اداروں سمیت شہریوں کیلئے ٹریفک آگاہی پروگرام، ٹریفک نظام کی بہتری، اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کی توسیع و استحکام، روڈ ز انجینئرنگ کیلئے تجاویز اور ٹریفک شماری کے علاوہ دیگر ڈیٹا فراہم کیاجائیگا جبکہ سمارٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کیلئے انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی ٹی ایس)ایپلی کیشن بھی ٹریفک مینجمنٹ پلان کا حصہ ہوگی تاکہ جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر شہریوں کوٹریفک کے بہاؤ کے بارے میں فوری معلومات حاصل ہوسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button