قومی

مولانا سمیع الحق کے قتل کامعاملہ، پولیس کی مولانا کے2 ملازمین سے پوچھ گچھ

راولپنڈی (94نیوز) مولانا سمیع الحق کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مولانا کے2 ملازمین کو پوچھ گچھ کے بعدچھوڑدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چھریوں کے وار سے قتل ہونیوالے جمیعت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کے دوارن پولیس نے ان کے 2ملازمین کو حراست میں لیا تھا جنہیں اب پوچھ گچھ کرنے کے بعد چھوڑدیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابقدونوں ملازمین کومولاناسمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامدالحق کی مداخلت پرتفتیش کے بعدچھوڑاگیا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا کے قتل کی ایف آئی آردفعہ302 /34 کے تحت تھانہ ایئرپورٹ میں درج ہے جبکہ پولیس کے علاوہ سی ٹی ڈی کے افسران نے بھی جائے وقوعہ پرکرائم سین کاجائزہ لیاہے ۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close