National

Murderous attack on Maulana Taqi Usmani 2 Dead

Karachi (94 news)کراچی کے علاقہ نیپا چورنگی اور نرسری میں آدھنے گھنٹے کے دورانیے میں دو مختلف گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں ۔ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کا کہنا ہے نرسری میں فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی میں مولانا تقی عثمانی سوار تھے لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس حکام مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ یونیورسٹی روڈ پر چورنگی پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے ٹیوٹا گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں مولانا شہاب اور ان کا ڈرائیور شامل ہیں ۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ کراچی کے علاقہ شاہراہ فیصل پر پیش آیا جہاں کالے رنگ کی ہنڈا گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم اس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button