قومی

مولاناطارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا

لاہور (94 نیوز) پاکستان کے معروف عالمِ دین طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ ’ایم ٹی جے‘ لانچ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’ایم ٹی جے‘ کی افتتاحی تقریب ڈیفنس میں منعقد کی گئی جس میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی نے حمد باری تعالیٰ پڑھ کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی وضاحت دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ اپنے مدرسوں کو چلانے کے لیے لانچ کر رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے وضاحتی پیغام میں کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کر رہے بلکہ مدارس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button