قومی

فرینڈز ریڈیو لسنرز کلب کی 15 ویں سالگرہ، ریڈیو اینکرز اور پروڈیوسرز کی شرکت

محمد نواز چیمہ،عبدالستار ناز،عباس جٹ، میاں محمود احمد آرائیں، میاں خاں وٹو، امجد مغل کی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز) فرینڈز ریڈیو لسنرز کلب کی 15 ویں سالگرہ ڈی گراؤنڈ کے سبزہ زار میں منعقد کی گئی، سالگرہ کی تقریب میں محمد نواز چیمہ سرپرست اعلیٰ نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر فرینڈز ریڈیو لسنرز کلب کے صدر عبدالستار ناز اور ممبران عباس جٹ، میاں محمود احمد آرائیں، میاں خاں وٹو، ساجد الیاس انصاری، حاجی خالد محمود، امجد مغل، عامر پھول، منظور وڑائچ، ممتاز لونا، بابا خلیل اور ذیاشان حید رضوی نے شرکت کی،

ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 کی معروف شخصیات و اینکرز میاں ندیم احمد، طلعت ناہید سندھو، غظنفر ناطق اور نعیم فیورز گجر کے علاوہ پروڈیوسر عمران حسن نے بھی شرکت کی، ایف ایم 101 کے معروف آر جیز نے بھی شرکت کی۔

پندھرویں سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، اور آںے والے تمام مہمانوں کو ایک ایک خوبصورت گلاب کا پھول پیش کیا گیا۔

مہمان خصوصی محمد نواز چیمہ نے کہا کہ ریڈیو سے پیار کرنے والوں نے آج اپنی تنظیم فرینڈز ریڈیو لسنرز کلب کی سالگرہ میں سب کو بلا کر جو خوشیاں بکھیری ہیں وہ قابل ستائش ہیں،

ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 کے معروف پروگرام رابطہ کے اینکر پرسن میاں ندیم احمد نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پھولوں کا گلدستہ ہے جو اس کلب نے سجایا ہے، اور ریڈیو سے پیار کرنے والوں نے جتنی محبت ریڈیو سے کی ریڈیو پروگرامز اور میزبان پروگرام کیساتھ انکا تعلق بڑا گہرا ہے ۔

پنجابی پروگرام کی معروف اینکر طلعت ناہید سندھو نے بھی مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ 15 سال کا سفر بڑی محبتوں کیساتھ گزرا۔ انہوں نے کہا کہ لسنرز ہماری شان ہیں، اور ریڈیو انکا مان ہے۔

ہر دلعزیز اینکر غظنفر ناطق نے کہا کہ لسنرز کے بغیر ہمارے پروگرام صفر ہیں، انہی لسنرز کی بدولت ہمارے پروگرام معیاری اور مشہور ہوتے ہیں،

امجد مغل کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان ایک انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت رکھتا ہے جس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہماری اخلاقی تربیت ریڈیو پاکستان نے ہی کی ہے۔

پرویڈیوسر عمران حسن نے بھی مبارکباد دی، ریڈیو اور لسنرز کے رشتے کو مضبوط رشتی قرار دیا،

عبدالستار ناز، میاں خاں وٹو و دیگر نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button