قومی

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی

اسلام آباد (94 نیوز) سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے پارٹی سرٹیفیکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیےگئے ہیں، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کے 50 ارکان کے پارٹی سرٹیفیکیٹ جمع کروائےگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے اتحاد نیا نہیں، 6 سال سے چل رہا ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، توہین نہیں ہونے دیں گے، 16 فروری کو جن آزاد ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ان کے بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل وہ مجلس وحدت المسلمین سے رابطے میں تھے لیکن پی ٹی آئی کی وکلاء نے ایم ڈبلیو ایم کئ بجائے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا مشورہ دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button