قومی

قائداعظم وعلامہ اقبال اسکاؤٹ کیلئےامتحان، 535 سے زائد اسکاؤٹس کی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز) پنجاب بوائزاسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قائداعظم وعلامہ اقبال اسکاؤٹ کیلئے سالانہ امتحان گورنمنٹ کمپری ہینسیو ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول سمن آبادمیں ہوا جس میں 535 سے زائد اسکاؤٹس نے شرکت کی۔

امتحان دو حصوں تحریری اور عملی پر مشتمل تھااور اس امتحان میں کامیاب ہونے والے اسکاؤٹس کو اسناد جاری کی جائیں گی۔ صوبائی سیکرٹری پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرقیادت امتحانی ٹیم محمد جمیل (اوکاڑہ) نے امتحانی عمل کا معائنہ کیا۔ سی ای او ایجوکیشن افتخار خان، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن منظور احمد ملک بھی ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس آرگنائزر محمد حسیب رفیق، فوکل پرسن میاں محمد اشفاق، پرنسپل عطاء الرحمان، اسکاؤٹس لیڈرز حاجی محمد رفیق، حاجی محمد اصغر سمیت دیگر سکاؤٹس انچارج بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button