National

Departments remain active to deal with possible smog, Divisional Commissioner

Faisalabad(94 news) ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے ہدایت کی ہے کہ ضلع میں ممکنہ سموگ کے خطرات کے باعث مربوط انداز میں انسدادی اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں متعلقہ محکمے احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے متحرک رہیں تاکہ ممکنہ سموگ کی صورتحال سے احسن انداز میں نپٹا جاسکے۔

انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات فرحت عباس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن، زراعت، پی ایچ اے اوردیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے دھواں چھوڑنے،کوڑا کرکٹ،پلاسٹک اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پرعائد پابندی پر عملدرآمد کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آرٹی اے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کریں۔انہوں نے محکمہ زراعت سے کہا کہ وہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے بارے میں وسیع آگاہی مہم جاری رکھیں اورانہیں حکومت پنجاب کی طرف سے عائد کردہ پابندی کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے تحت بھٹے لگانے کے عمل کو پروان چڑھائیں اس سلسلے میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشنز سے رابطہ کیا جائے۔انہوں نے سموگ کی روک تھام کے لئے آگاہی لیکچرزاور تقریری مقابلوں کا تسلسل سے اہتمام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری مہم کو تیز کرکے مطلوبہ اہداف جلد حاصل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے فیکٹریوں وکارخانوں کے بوائلر سے اٹھنے والے دھواں کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ممکنہ سموگ کے مضر صحت اثرات کے دوران احتیاطی تدابیراختیار کرنے کے بارے میں آگاہی کے لئے بھی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے سموگ پر قابو پانے کے لئے اپنے ذمہ ٹاسک کو ذمہ داری سے انجام دیں اس سلسلے میں ان کی کارروائیوں کے نتائج نظر آنے چاہیں۔اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انسدادی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیکٹریوں وکارخانوں کے بوائلرز سے اٹھنے والے دھواں کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close