کھیل

ملک میں جلد بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے، سرفراز احمد

کراچی (94نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کا بہترین انعقاد ہم سب کی کامیابی ہے اور اب وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے اور پاکستانی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھیں گے۔

سرفراز احمد نے پی آئی اے ٹاؤن شپ میں شجرکاری مہم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کاکرکٹ سے والہانہ لگاﺅ ہے اور وہ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں، فائنل میں کراچی کے کراؤڈ کے سامنے کامیابی کا لطف آیا، مستقبل میں پاکستان کرکٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کپتان اور آل راﺅنڈر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی راہیں کھل رہی ہیں، غیرملکی کرکٹرزکا کراچی آنا مثبت پیش رفت ہے، ثابت ہوگیا کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے چیئرمین نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے اور امید ہے کہ اگلے برس لیگ زیادہ شاندارانداز میں ہوگی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close