National

Every businessman should play a role in fixing the country's economy. Alhaji Nasir Yusuf Wahra

نام نہاد شرپنسد افراد پاکستان کی کرنسی کیخلاف جاری پروپیگنڈے بند کریں۔ مرکزی صدر کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان

Faisalabad (94 news) مرکزی صدر کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان الحاج نصیر یوسف وہرہ نے ھمسایہ برادر اسلامی ملک افغانستان کی ترقی و خوشحالی اور سوشل میڈیا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اگر حقیقی معنوں میں دیکھا جائے توافغانستان کی معیشت پاکستانی کرنسی اور معاشیات سے بہت مستحکم مضبوط ھو چکی ھے اور افغانستان میں خوشحالی کا دور دورا ہے۔ تو پھر ان تمام افغان بھائیوں، بہنوں، ماوّں اور بزرگوں سے اپیل ہے کہ وہ پچھلے کئی عشروں سے بغیر ویزے پاسپورٹ کے پاکستان میں مقیم ہیں۔ برائے مہربانی اپنے وطن افغانستان کو فی الفور واپس چلے جائیں۔

الحاج نصیر یوسف وہرہ نے کہا کہ آجکل نام نہاد فتنہ پرست شر پسند تنگ نظر افراد ملک دشمن پراپیگنڈہ پر عمل پیرا ہو کر برادر اسلامی ملک افغانی کرنسی اور انکی معیشت پر سوشل میڈیا میں جو چرچا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ پاکستان خدانخواستہ ڈیفالت کر چکا ہے اور پاکستان سے کئی گناہ برادر اسلامی مملکت افغانستان ترقی کر چکا ہے۔
اگر واقعی افغانستان میں ترقی و خوشحالی کا دور دورا ہے تو پھر لاکھوں کی تعداد میں غیر قانونی افغانی پورے پاکستان میں رہائش پذیر ھے اپنے وطن افغانستان واپس چلے جانا چاھیے اور ساتھ میں دو نمبر سوشل میڈیا پراپیگنڈا کرنے والوں کو بھی پاکستان چھوڑ دینا چاھیے۔تاکہ پاکستان میں بھی عام آدمی کو رہائش کے لیئے سستے کرایہ کے گھر اور کاروبار کے لیئے دوکانوں کی سہولت باآسانی میسر ہو اور اشیاء خوردونوش بھی سستی ہو جائے گی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close