Events / Seminars

Special participation of Dr. Haider Ali, Additional Director Livestock, Milk Fair in Malkhanwala

Faisalabad(94 news) محکمہ لائیو سٹاک اور آن ونڈا کے اشتراک سے پہلا گجر دودھ میلہ منعقد ہوا۔

بھینس کالونی 225ملکھانوالہ میں ہونے والے دودھ میلہ میں زیادہ دودھ دینے والی بھینسوں کے مالکان میں پہلا انعام ہنڈا 125 سی سی موٹر بائیک، دوسرا انعام ہنڈا 70 سی سی، تیسرا انعام چائینہ 70 سی سی اور چوتھا انعام ایل ای ڈی تھا جبکہ سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے کہا کہ دودھ اور گوشت کے مقابلہ جات بہترین پیداوار والے جانوروں کی نشاندہی اور مویشی پال حضرات میں جانوروں کی اہمیت اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔انہوں نے مقابلہ میں شریک مویشی پال حضرات کو کہا کہ جانوروں کی بہتر انداز میں نگہداشت اور پرورش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس ہماری ثقافت کا بھی حصہ ہیں جس کی بدولت نسلی جانوروں کو دیکھنے کے مواقع بھی ملتے ہیں، محکمہ کی طرف سے ایسے پروگرامز باقاعدگی سے کرائے جائیں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹررائے شفقت، چیف ایگزیکٹو آن ونڈا ڈاکٹر زرشیر علی، انچارج ویٹرنیری ہسپتال بھینس کالونی ڈاکٹر محمد ندیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close