قومی

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں اتنی کمی کی سفارش کر دی کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا،

اسلام آباد (94نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں صرف 50 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سمری کی منظوری دئیے جانے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا جبکہ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں صرف 50 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے تاہم حکومت 4 روپے فی لیٹر تک کمی کر سکتی ہے لیکن سمری نے تمام قیاس آرائیاں غلط ثابت کر دی ہیں۔

اوگرا کی سمری میں ہائی پیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button