قومی

ملتان ویکسی نیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی

ملتان (94 نیوز) ملتان میں بیرون ملک جانے والوں کے ویکسی نیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ویکسی نیشن سینٹر کا دروازہ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کاکہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے لئے شہری صبح 5 بجے ہی سینٹر پہنچ جاتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ ملتان نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کی کھیپ ملتان پہنچ گئی ہے اور ویکسین ضلع کے 22 ویکسی نیشن سینٹر پرفراہم کر دی گئی ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ شہری آج ضلع میں قائم کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسی نیشن کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع ملتان کو سائینو وک ویکسین کی 36 ہزار ڈوز کا اسٹاک دیا گیا ہے،کورونا ویکسین کا مزید اسٹاک 3 دن بعدملتان پہنچے گا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع وہاڑی اور خانیوال کو بارہ بارہ ہزار، لودھراں کو 7ہزار 200 ویکسین ڈوز دی گئی ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close