کھیل

ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو خوش کردیا

لاہور (94 نیوز) پی ایس ایل کا تیسرا میچ ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔ ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ اب لاہور قلندرز پہلے بیٹنگ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کے سلسلے میں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 5 کے تیسرے میچ کے سلسلے میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، اس لیے میچ کے ہائی اسکورنگ ہونے کا امکان ہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی اور لاہور قلندرز کے کرس لِن آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close