بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی کی مدد کی اپیل, پاکستان نے کیا کہا؟

اسلام آباد (94 نیوز) بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کی تعداد بڑھا رہا ہے اور مظلوم کشمیریوں پر  بھارت  کا ظلم اور جبر بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی دوران کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کرنے جا رہا ہے۔ سید علی گیلانی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اس پیغام کو پوری دنیا میں موجود مسلمان ’اپنی جانوں کی بقا‘ کے پیغام کے طور پر لیں۔اگر ہم سب مر گئے اور آپ چپ رہے تو آپ اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں گے، بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ اللہ ہماری حفاظت کرے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مدد ضرور پہنچے گی اور یہ مدد خدا کی طرف سے آئے گی، وہ اپنے بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا۔

انہوں نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’’گیلانی صاحب مدد ضرور پہنچے گی اور یہ مدد خدا ک طرف سے آئے گی۔ ہمارا ایمان ہے رب العزت اسباب پیدا کرے گا، اپنے بندوں کو تنہا نھیں چھوڑے گا۔ پوری مسلم دنیا ہی انتشار کا شکار ہے کیونکہ ہم اپنا راستہ بھول گئے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کا احسان مند ہے اور یہ ادھار ضرور چکایا جائے گا۔‘‘

Khawaja M. Asif

@KhawajaMAsif

Gilani Saheb Mohteram, help will come & it will come from Almighty.ھمارا ایمان ھے رب العزت اسباب پیدا کرے گااپنے بندوں کو تنہا نھیں چھوڑے گاMuslim world is in total disarray, becs we have lost our way. Pakistan owes it Kashmiris, a debt we shall payانشاءاللہ https://twitter.com/sageelani/status/1157651337498320896 

Syed Ali Geelani@sageelani

This tweet must be taken as an SOS (Save Our Souls) message to all Muslims living on this planet. If we all die and you kept quite you will be answerable to Allah the Magnificent. Indians are about to launch the biggest genocide in the history of Mankind. May Allah protect us.

خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کی تعداد مزید بڑھا دی ہے۔بھارت کشمیر میں ظلم و زیادتی کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی جسے بھارتنے مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب بھارت نے مزید 28ہزار فوجی کشمیر میں بھیج دیے ہیں اور مزید فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکہنے کشمیر کے معاملے پربھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس آپشنز ختم ہو رہے ہیں۔ امریکیصدر کے مشیر ساجد بشیر تارڑ نے بھارت کی جانب سے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو ایک بار پھر ٹھکرائے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس آپشنز ختم ہو رہے ہیں، بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر جواب دینا ہو گا۔
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close