international

An Indian soldier stationed in occupied Kashmir has committed suicide

Prospective series (94 news) مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ مودی سرکار نے کیااور بھارتی افواج نے جس قسم کی ظلم کی داستانیں رقم کیں وہ ساری دنیا کے سامنے ہیں اور سب سے بڑھ کر ان مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں کی مجرمانہ خاموشی بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ تاہم معصوم اور مظلوم کشمیریوں کی آہوں کا بدلہ بھارتی فوجی اپنی جانیں لے کر چکا رہے ہیں۔
بھارتی فوجیوں میں نفسیاتی دباؤ اس حد تک بڑھ گیا ہو اہے کہ ان کے پا س خود کشی کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن ہی نہیں بچا۔ظاہر سی بات ہے کہ جو سفاک لوگ معصوم بچوں اور بچیوں پر مظالم کی داستانیں رقم کریں گے ان کا اپنا مستقبل بھی تاریک ہی نکلے گا۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے ذہنی دباؤ کے سبب سرکاری رائفل سے خودکو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
مقبوضہ کشمیر میں تعینات یہ پہلا بھارتی فوجی نہیں ہے کہ جس نے اپنی جان لی ہے بلکہ اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعے رپورٹ ہو چکے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی اہلکار کی شناخت تری وید کے نام سے ہوئی ہے۔ ضلع کپواڑہ کی فوجی چھاؤنی میں فائرنگ کی آواز گونجی جس پر دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو تری وید زمین پر پڑا تھا جبکہ ارد گرد خون بکھرا ہوا تھا، ہسپتال منتقلی پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
ہلاک فوجی کی لاش آبائی علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی۔یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی کرنل اور دو اہلکاروں نے بھی خودکشی کرلی تھی، اس طرح رواں ماہ خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔بھارتی فوج میں خود کشی کرنے کا رجحان گزشتہ دو سے تین برسوں سے بڑھتا چلاجا رہاہے۔کھانے کی کمی اور تنخواہ نہ ملنے کے علاوہ سینئر افسران کی طرف سے ٹارچر کیا جانا بھی خودکشی کی وجوہ میں سے ایک ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button