بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ، گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی

سری نگر (94نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ کیا گیا اور گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے دارالحکومت سری نگر کے علاقے بنی ھال میں بھارتی سیکورٹی فورس سی آر پی ایف کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے باعث کسی بھارتی سیکورٹی اہلکار کی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم دھماکہ بہت شدید تھا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ دھماکے سے گاڑی اڑا دیے جانے کے باعث بھارتی سیکورٹی فورس کے اہکاروں کی بس کو شدید  نقصان  پہنچا۔  بھارتی فورسز کے قافلے میں سکیورٹی اہلکاروں کی 10 گاڑیاں موجود تھیں۔

تفصیلات میں کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں دھماکہ خیز مواد، کیمیکل اور ایل پی جی سلنڈرز موجود تھے۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 14 فروری کو بھی سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں 44 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات اس قدر کشیدہ ہوگئے تھے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ چھڑنے والی تھی۔ اور بھارت نے مبینہ طور پر بغیر تحقیق کے الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close