National

Ksmyrksusy occupied status, Pakistan has stilled his protest to the Indian High Commissioner

Islam Abad (94 news) پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کودفتر خارجہ طلب کرکے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کودفترخارجہ طلب کر کے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے ۔ بھارتی ہائی کمشنر کواحتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ۔

واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا ،مودی سرکار نے راجیہ سبھا میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق4 بل پیش کر دیئے ،بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی تمام شقیں ختم کرنے کا اعلان کردیااورمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا صدارتی فرمان جاری کردیا،بھارتی صدرنے مقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سے بھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائےگی ،مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی،نئے قانون کے تحت لداخ کومقبوضہ کشمیر سے الگ کردیاگیا،بھارتی صدرنے گورنرکاعہدہ ختم کردیااوراختیارات کونسل آف منسٹرز کو تفویض کردیئے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close