قومی

مفتی تقی عثمانی پر حملے کا مقدمہ درج، مشکوک شخص گرفتار

کراچی (94 نیوز) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کا مقدمہ درج اور مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، مشکوک شخص سے تلاشی کے دوران تیز دھار آلہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق عاصم نامی مشکوک شخص کو باقاعدہ گرفتار کرکے اس کے خلاف عوامی کالونی تھانے میں سرکاری مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی شاہ جہان نے جیونیوز کو بتایا کہ گلستان جوہر کے رہائشی عاصم لئیق نے فجر کی نماز کے بعد مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔

ملزم کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے سے پریشان ہو کر دعا کرانے آیا تھا، اسی دوران مفتی تقی عثمانی کے گارڈز نے مشکوک شخص کی تلاشی لی تو اس کی جیب سے چاقو برآمد ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر چاقو تحویل میں لے لیا، جبکہ ملزم سے تلاشی کے دوران چاکلیٹ اور نئے کپڑے بھی ملے ہیں پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاقو پر زہر یا کسی اور مادے کی موجودگی کیلئے لیب بھیجا جائے گا، رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی کا تعین کیا جائیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button