قومی

مغرب کو اسلام فوبیا ہوچکا ہے، رضاالمصطفےٰ

فیصل آباد (94 نیوز) اسلام امن پسند اور محبت سکھانے والا دین ہے۔ یہودی لابی خواہ مخواہ اسلام کے دشمن بن چکے ہیں، مغرب کو اسلام فوبیا ہوچکا ہے۔ انڈیا، امریکہ، برطانیہ، جرمن سمیت تمام یورپی ممالک سب سے بڑے دہشت گرد ہیں، یہ گفتگو چیئرمین سنی علماء بورڈ حضرت مولانا علامہ رضاء المصطفیٰ نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان نبی آخرت الزمان رحمت العالمین کے طرز زندگی سنت کو اپنانے والوں کو جنت میں اعلیٰ مقام ملنے، رب کی رحمتیں، نوازشات کا عندیہ دیا ہے، تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، جھوٹ، فریب، ریاکاری، کسی کا حق مارنا، دولت کے پیچھے ایمان خراب کرنا مسلمانوں کا شیوہ نہیں، دنیاوی عیش و عشرت مال و دولت کے پجاری دین کو خراب کرنے، مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرکے انہیں گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کر تے ہیں، جسے علماء کرام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس وقت یہودی اور ہندو لابی کو رب العزت بڑی ناکامیاں دے رہا ہے، جلد پوری دنیا میں فتح مسلمانوں کی ہوگی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close