National

معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر خالد محمود برطانیہ میں انتقال کرگئے

Lahore (94 news) معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر خالد محمود برطانیہ میں انتقال کرگئے۔

ترجمان جامعہ اشرفیہ لاہور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق علامہ ڈاکٹر خالد محمود برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مقیم تھے، ان کا جمعرات کو انتقال ہوا ہے، ان کی عمر 95 برس تھی۔

علامہ خالد محمود جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث اور اسلامک سنٹر مانچسٹر کے سربراہ تھے۔ گزشتہ دنوں زمین پر گرنے کے باعث ان کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ مانچسٹر کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

علامہ ڈاکٹر خالد محمود سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج رہ چکے ہیں، وہ عقیدہ ختم نبوت سمیت سینکڑوں کتابوں کے مصنف تھے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close