شوبز

معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

لاہور (94 نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے۔

اداکار سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اداکار سہیل اصغر کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سہیل اصغر پاکستانی مزاح کار، اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں، اُنہوں نے لاہور سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، اُنہوں نے لاہور میں تیار کیے جانے والے مزاحیہ اسٹیج ڈراموں سے شہرت حاصل کی۔

اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں لاگ، خدا کی بستی، کاجل گھر، دکھ سکھ ، حویلی، ریزہ ریزہ، پیاس، چاند گرہن اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اِس کے علاوہ 2003 میں اُنہوں نے پہلی مرتبہ چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین پر قدم رکھا اور فلم ’مراد ‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اُس کے بعد اُنہوں نے فلم ’ماہ نور‘ میں بھی کام کیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close