National

Opposition meeting under the agreement 11 It was to end at one o'clock, Fayyaz Chauhan

Gujranwala (94 news) اپوزیشن کے کامیاب پاور شو دیکھ کر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر حکومت وزراء پریشان ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے معاہدے کے تحت جلسے کا وقت رات 11 بجے تک تھا۔

اپوزیشن اتحاد کے گوجرانوالہ جلسے کا دورانیہ 11 بجے سے زائد ہونے پر فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ مقررہ وقت کی خلاف ورزی پر حکومت کو قانونی کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔

دوسری طرف ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے جلسے کے ٹائم میں ایک گھنٹا مزید بڑھادیا گیا ہے۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جلسے کی انتظامیہ کی درخواست پر جلسے کے وقت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جلسے کے لیے شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک کی اجازت دی گئی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کا بھی کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک دی گئی تھی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close