قومی

فیصل آباد پریس کلب الیکشن 2024، شاہد علی گروپ کا کلین سویپ

عبدالرحمٰن صدر، کاشف فرید سیکرٹری، شوکت وٹو سینئیر نائب صدر، میاں منور اور محمد کاشف نائب صدور منتخب

فیصل آباد (94 نیوز، میاں ندیم احمد) فیصل آباد پریس کلب کے 2024 کیلئے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا، شاہد علی گروپ بھاری اکثریت سے کلین سویپ کرگیا، رات گئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پریس کلب کی انتخابات گزشتہ روز مکمل ہوگئے، پولنگ کا عمل 9 بجے سے تقریبا 6 بجے تک جاری رہا، سارا دن مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پریس کلب کے انتخابات کے عمل کو دیکھا اور صحافیوں کو پرامن طور پر انتخابات کروانے پر مبارکباد دی اور شاہد علی گروپ لیڈر کی کوششوں کو خوب سراہا،

صدر کی نشست کے لئے تین امیدوار عبدالرحٰمن گجر، نصیر احمد چیمہ اور ساجد علی تھے جن میں شاہد علی گروپ کے عبدالرحٰمن 309 ووٹ لیکر سرفہرست رہے نصیر احمد چیمہ صرف 9 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ ساجد علی نے133 حاصل کئے، اسی طرح سینئیر ناب صدر کی نشست کیلئے 2 امیدوار شوکت علی وٹو 268 ووٹ لیکر سرفہرست رہے اور خادم حسین گل 134 ووٹ حاصل کرسکے، نائب صدور کی دو نشستوں کے لئے میاں منور 314، محمد کاشف 245، جوائنٹ سیکرٹریز کی دو نشستوں پر صغیر سانول 336، محمد طاہر نجفی 236، رفعت انور 190، فنانس سیکرٹری کے لئے حمزہ الیاس 148، رانامحسن فاروق 263 ووٹ، انفارمیشن سیکرٹری کے لئے عادل رانا 105، افشاں بتول 314 ووٹ حاصل کرسکے، ایگزیکٹو ممبران کی 15 نشستوں پر رانا حنا جمیل 379، علی ملک 376، توفیق یوسف 372، ندیم جاودانی 363، رانا توصیف احمد 350، رضوان صابری 343، شاہد محمود 348، جاوید مہیس 332، قمر عباس قمر 326، ذوالقرنین طاہر 324، آصف سخی 323، شوکت ملک 318، اعظم نیازی 279، زاہد محمود 272 اور نثار اقبال 270 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔

فیصل آباد کی مختلف صحافی تنظیموں جن میں نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن، فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن، کیمرہ مین ایسوسی ایشن، ایڈیٹر کونسل، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن و دیگر نے جمہوری عمل کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل کو جارہ رہنا چاہئیے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کی ساتھ ان کے تحفظ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ صحافی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں صحیح طریقے کیساتھ سرانجام دی سکیں۔

نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست زاہد مان، صدر میاں ندیم احمد، چئیرمین میاں ریحان افتخار،وائس چئیرمین عتیق الرحمان، سینئیر نائب صدر عمران مان، نائب صدر عمران ظفر، فنانس سیکرٹری اسلم وڑائچ، انفارمیشن سیکرٹری وسیم حیدر، شبیر احمد، میاں حمزہ ندیم، رمضان بلوچ، عرفان عرفی، عامر عثمان، میاں عبدالسلام، غلام عباس، اسماعیل خان و دیگر نے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کا پروفیشنل پینل پہلی بار منتخب ہوا اسکا سہرا گروپ لیڈر شاہد علی کے سر جاتا ہے جنہوں نے ایسا گروپ تشکیل دیا جو صحیح معنوں مین صحافیوں کے حقوق کے لئے کام کرےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button