قومی

ڈپٹی کمشنر کا ضلع کونسل،لائل پور میوزیم اور علامہ اقبال لائبریری کا اچانک دورہ

میوزیم کی صفائی ستھرائی کے معیار کی تعریف، ضلع کونسل کے عادی غیر حاضر ملازمین کو تنبیح

فیصل آباد(94 نیوز ) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ضلع کونسل کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں جا کر افسران اور سٹاف کی حاضری وریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے دفاتر میں سائلین کی عرصہ دراز سے زیر التوا فائلوں کو فوری نمٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پینشنرز سمیت دیگرعوامی شکایات کے ازالہ میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کئے جانے والے انسدادی وحفاظتی اقدامات کو بھی چیک کیااورصاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دفاتر میں اعلٰی نظم ونسق کو برقرار رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عادی غیر حاضر سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے وارننگ دی کہ دفاتر میں سرکاری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے لائلپور میوزیم اور علامہ اقبال لائبریری کا بھی دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر لائلپور میوزیم طارق جاوید نے ڈپٹی کمشنر کو میوزیم میں رکھی گئیں تاریخی،نادر ونایاب نوادرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میوزیم میں صفائی ستھرائی کے معیار کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کو تاریخ وثقافت سے اجاگر کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے لائبریری کو قارئین کے لئے باسہولت بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ روشنی کا مناسب انتظام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لائبریری کو مزید جاذب نظر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button