قومی

مشہور سانحہ ساہیوال کے تمام ملزمان بری

عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر مقدمے کے تمام ملزمان کو بری کیا

لاہور(94 نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشہور سانحہ ساہیوال مقدمے کا فیصلہ آج سنادیا،

عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر مقدمے کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ ساہیوال مقدمے کی سماعت ہوئی،مقدمے کے تمام 53 گواہان اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے، عدالت نے تمام ملزمان کو بری کردیا، مقدمے میں صفدر، رمضان، احسن،سیف اللہ ،حسنین اور ناصر نامزد تھے ۔

یاد رہے کہ لاہور کی فیملی کو ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی تھی، حکومت نے بھی دعویٰ کیا تھا کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور مظلوموں کو انصاف مہیا کیا جائے گا، ملزمان  کیخلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیس چلایا گیا تاہم عدالت نے گواہوں کے منحرف ہونے پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزموں کو بری کردیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close