قومی

مسلم لیگ ن کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کو مادر جمہوریت کا خطاب دے دیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز) : سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کچھ دیر قبل لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئیں۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر آنے پر ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شریف خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔ اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان بھی غمزدہ دکھائی دئے ۔لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد ن لیگ کی جانب سے انہیں مادرجمہوریت کا خطاب دے دیا گیا ہے جبکہ ن لیگ کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موجود آفیشل اکاؤنٹس پر بھی بیگم کلثوم نواز کی تصویر اپ لوڈ کر دی گئی ہے

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button