قومی

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی460 ارب روپے کی پیشکش قبول کرلی

لاہور (94 نیوز) پاکستان سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کی 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی ہے اور نیب کو بحریہ ٹاﺅن کراچی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے سے روک دیا ہے جو کہ ملک ریاض کیلئے ایک خوش آئند خبر ہے اور اس پر انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا ہے ۔

ملک ریاض نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ، جس نے ہمارے سرمایہ کاروں کی حفاظت کے وعدے کو پورا کرنے میں کامیابی عطا فرمائی ، ہمار ا اللہ پر بھر وسہ ہے وہ آگے بھی ہمارا مددگار رہے گا ، آپ سب کی دعاﺅں کا شکرگزار ہوں ۔“

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ بحریہ ٹاون ستمبر سے ماہانہ 2 اعشاریہ 25 ارب روپے چار سال میں ادا کرے گا،بحریہ ٹاون آخری تین سال میں بقیہ رقم ادا کرنے کا پابند ہوگا۔عدالت نے کہا کہ آخری تین سال کی رقم پر 4 فیصد مارک اپ بھی ادا کرنا ہو گا،بحریہ ٹاون سے آنے والی رقم کا 30 فیصدسپریم کورٹ میں جمع ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button