قومی

مزدور کو حقوق دئیے بغیر ملک کی ترقی کا خواب ادھورا رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (94 نیوز) نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کر سکتا ہوں، ان کے درد بانٹیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لیبر ڈے پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کی بحالی کے عزم کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ مزدور کو اس کے حقوق دیے بغیر ملک کی ترقی کا خواب ادھورا رہے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے پر عمل درآمد ہم یقینی بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button