قومی

جلیل شرقپوری کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

لاہور(94 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جماعت سے علیحدگی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ پی پی 139 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ میاں جلیل شرقپوری ن لیگ کے منحرف اراکین میں شامل تھے۔ جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ اپنے تحفظات سے متعلق 9 مئی سے قبل ہی اسد عمر کو آگاہ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سمجھ سے بالاتر ہیں۔پاکستان کا دفاع مضبوط فوج سے ہی ممکن ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔ عبدالرزاق نیازی پی پی 209 خانیوال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر تھے۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی کا دباؤ نہیں لیا، اپنی مرضی سے سیاست کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی کا ٹکٹ عمران خان کو واپس دیتا ہوں اور مستعفے ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوج کے سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے۔پاک فوج کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی ختم ہوئی۔فوج کی ہی وجہ سے دشمن پاکستان کو ناکام کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔فوجی گھر چھوڑ کر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔قیادت کی ہاتھ کے بغیر 9 مئی جیسے واقعات نہیں ہو سکتے تھے۔
9 مئی کے واقعات نے دشمن کو خوش ہونے کا موقع دیا۔ شہدا کی تصاویر جلا کر ہم نے دنیا کو کیا پیغام دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button