قومی

مریم نواز 84 کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک، بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض نکلی

اسلام آباد (94 نیوز) مریم نواز 84 کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔ مریم نواز نے مالی اثاثوں کی تفصیلات اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرا دیں۔

مریم نواز 84 کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔مریم نواز کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔دستاویز کے مطابق مریم نواز کے پاس ذاتی کوئی گاڑی نہیں۔
مریم نواز بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔مریم نواز رائیونڈ میں ایک ہزار 400 کنال سے زائد اراضی کی مالک ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب و چیف آرگنائزر صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے 16مارچ کو پنجاب کے 3حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ۔

لاہور میں ریٹرنگ آفیسر نے مریم نواز کے پی پی149سے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔ مریم نواز کی جانب سے ان کے نمائندے خالد اسحاق ریٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئے۔مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 173اور گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان حلقوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔یہ بھی واضح رہےکہ پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے گئے تھے۔ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے تحت چیلنج کیا گیا،کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے امیدوار حافظ ذیشان نے اعتراضات اٹھائے،پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ مریم نواز عدالت سے سزایافتہ ہیں،ان کے کاغذات نامزدگی پر تصدیق کنندہ کا نام ہی موجود نہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close