قومی

مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی میں نامزد لیگی رہنماﺅں کیلئے شکنجہ تیار

لاہور(94 نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں نامزد لیگی رہنماﺅں کیلئے شکنجہ تیارہو گیا،مریم نوازسمیت دیگررہنماﺅں کیخلاف درج مقدمات کی پیروی کیلئے 4 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رائے مشتاق احمد کمیٹی کے سربراہ جبکہ کمیٹی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ظفراقبال،ساجد سعید،نذیراحمد اورمرینا اعجاز شامل ہیں،پراسیکیوشن کی خصوصی کمیٹی مریم نوازسمیت دیگررہنماﺅں کیخلاف قانونی کارروائی کاجائزہ لے گی ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close