مخلص انسان کو پہچاننے کے طریقے


✍️ از قلم محمد عمرغفار
94 نیوز۔ ہم جس معاشرے میں جی رہے ہیں، وہاں لوگ چہروں پر مسکراہٹ اور زبان پر مٹھاس لیے، دل میں خود غرضی اور مطلب پرستی چھپائے بیٹھے ہوتے ہیں۔ ایسے میں کسی مخلص انسان کو پہچاننا کسی نعمت سے کم نہیں۔ مخلص انسان وہ ہوتا ہے جو آپ کے ساتھ صرف فائدے کے وقت نہیں بلکہ مصیبت میں بھی کھڑا ہوتا ہے۔ وہ جو آپ کی پیٹھ پیچھے بھی ویسا ہی ہو جیسا سامنے ہوتا ہے
دوغلے پن سے پاک ہوتا ہے
مخلص انسان کا دل اور زبان ایک ہوتے ہیں۔ وہ منافقت نہیں کرتا۔ اگر وہ آپ سے اختلاف رکھتا ہے تو کھل کر کہتا ہے، پیٹھ پیچھے سازشیں نہیں کرتا۔ اس کی باتوں میں سچائی اور عمل میں شفافیت ہوتی ہے۔مشکل وقت میں پہچانا جاتا ہےکامیابی کے وقت بہت سے لوگ ساتھ ہوتے ہیں، لیکن مشکل وقت میں صرف مخلص لوگ رہ جاتے ہیں۔ جب سب ساتھ چھوڑ جائیں، تب جو شخص آپ کے ساتھ کھڑا ہو، وہی اصل وفادار اور مخلص ہوتا ہے۔
نفع نقصان کی پرواہ نہیں کرتا مخلص انسان آپ سے تعلق رکھنے میں اپنے فائدے کو ترجیح نہیں دیتا۔ وہ آپ کے لیے خیر خواہ ہوتا ہے، چاہے اس کا خود کو نقصان ہی کیوں نہ ہو جائے۔ اس کا اخلاص نفع و نقصان سے بالاتر ہوتا ہے۔حسد اور مقابلے سے پاک ہوتا ہےمخلص دوست آپ کی ترقی دیکھ کر خوش ہوتا ہے، نہ کہ جلن محسوس کرتا ہے۔ وہ آپ کی کامیابی میں فخر محسوس کرتا ہے اور دل سے دعا دیتا ہے۔ وہ آپ کے مقام سے متاثر ہوتا ہے، مگر حسد نہیں کرتا۔ تنقید برائے اصلاح کرتا ہے
مخلص انسان آپ کی خامیوں کو چھپاتا نہیں بلکہ محبت سے نشاندہی کرتا ہے تاکہ آپ بہتر ہو سکیں۔ وہ چاپلوس نہیں ہوتا، بلکہ خیرخواہی کے جذبے سے سچی بات کہتا ہے، چاہے وہ کڑوی ہی کیوں نہ ہو۔ دعاؤں میں یاد رکھتا ہےایک مخلص شخص وہ ہوتا ہے جو آپ کے لیے خلوص دل سے دعائیں کرتا ہے، بغیر کسی صلے یا امید کہ۔ جب آپ اس کی زندگی سے دور بھی ہوں، وہ تب بھی آپ کی خیر مانگتا ہے۔ آپ کی غیر موجودگی میں بھی عزت کرتا ہے مخلص انسان وہ ہوتا ہے جو آپ کی غیر موجودگی میں بھی آپ کی عزت کرے، آپ کا دفاع کرے، اور آپ کے رازوں کی حفاظت کرے۔
مخلص انسان تلاش کرنا شاید مشکل ہو، لیکن ناممکن نہیں۔ اگر آپ کی زندگی میں کوئی ایسا شخص ہے جو بغیر کسی غرض کے آپ سے محبت کرتا ہے، آپ کے ساتھ دیانتداری سے پیش آتا ہے، تو اس کی قدر کیجیے۔ دنیا میں مخلص لوگ کم ہیں، لیکن وہی اصل خزانہ ہیں۔



