قومی
محکمہ موسمیات نے منگل سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی


لاہور (94 نیوز) پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہنے پر اب شہریوں کو بارشوں کی نوید مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن میں بارشیں ہونگی۔ سکھر ڈویژن میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی۔ دوسری جانب آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہنے کی پیش گوئی کی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی موسم آج بھی خشک رہے گا۔



