قومی

ون ڈش کی خلاف ورزی عروج پر، ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی

فیصل آباد (94 نیوز) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران میرج ایکٹ پر عملدرآمد کرانے کے لئے میدان میں آگئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اعوان، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم کے مختلف شادی ہالز پر چھاپے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے شادی ہالز میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے زوم مارکی ویسٹ کینال روڑ، کوہ نور ایگزیکٹو مارکی، کیولیم میرج ہال، چنیوٹ میرج ہال، رائل پیلس مارکی، وکٹورین ایگزیکٹو مارکی سمیت دیگر شادی ہالز میں ون ڈش اوروقت کی پابندی کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔

9شادی ہالز میں خلاف ورزیوں پر شادی ہال انتظامیہ کو ساڑھے 7لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ اور دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایک شخص موقع سے گرفتار جبکہ تین شادی ہالز سیل۔ کردئیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رات 10 بجے کے بعد سروس فراہم کرنے والے شادی ہالز نہ صرف سیل بلکہ مالکان/مینجرز وعملہ قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے اور خلاف ورزی پر بلاامتیاز ایکشن ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button