قومی

محکمہ تعلیم پنجاب نے امتحانات کے لئے سمارٹ سلیبس تیار کرلیا

لاہور(94 نیوز) محکمہ تعلیم پنجاب نے امتحانی نصاب کوکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام مضامین کا سلیبس تیار کر لیا ہے جب کہ تمام مضامین کا سلیبس 40 سے 50 فیصد کم کردیا گیا ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق ہرکورس کے مخصوص اور اہم مضامین سلیبیس کا حصہ ہیں جب کہ سلیبیس 6 ماہ ستمبر سے فروری تک کے دورانیے کے لیے تیار کیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ڈائریکٹر کریکیولم اور ماہر اساتذہ اسمارٹ سلیبس کا جائزہ لیں گے جب کہ آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی اسی سلیبس سے لیے جائیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close